مزید خبریں

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل کی سینیگال کے صدر سے ملاقات

ڈاکار (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں صدر میکی سال سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہزادہ فیصل نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے سینیگال کی حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں سینیگال کے صدر نے دورئہ سعودی عرب کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔