مزید خبریں

منی بجٹ آتے رہیں گے، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ بجٹ کے نتیجے میںمہنگائی سے پریشان عوام کا معیار زندگی بری طرح متاثر ہو گا۔ اس سے غربت بے چینی اور جرائم بڑھیں گے۔بجٹ میں شرح نمو اورمہنگائی سمیت تمام اہم اہداف غیر حقیقی ہیں جبکہ حکومتی آمدنی بڑھانے کے لئے سارا سال منی بجٹ آتے رہیں گے۔ مافیائوں کو نواز کر شرح نمو بڑھانا کمال نہیں بلکہ قابل مزمت ہے۔ سابقہ حکومت نے عوام کو نچوڑ کر شرح نمو کو چھ فیصد تک پہنچایا جس کے لیے وسائل کو بے دریغ لٹایا گیا جس کے نتیجہ میں ملکی خزانہ خالی ہو گیا جس سے ملک بحران کا شکار ہو گیا۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی بینک جلد ہی شرح سود میں اضافہ کا اعلان کرے گا۔ شرح سود میں ایک فیصد اضافہ سے ملک پر عائد قرضوں میں دو سو ارب روپے کا اضافہ ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے آخری سال میں شرح نمو کے چھ فیصد تک پہنچنے پر تالیاں بجائی جا رہی ہیں جبکہ اس دور میں عوام کو سکھ کا سانس لینا نصیب نہیں ہوا۔اس دور میں ریکارڈ قرضوں، بدانتظامی اور وسائل کے ضیاں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا۔