مزید خبریں

پاکستان میں ہالینڈکی براہ راست سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پاکستان میں ہالینڈکی براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔اسٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں پاکستان میں ہالینڈکی براہ راست سرمایہ کاری کاحجم 76.8 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 80.71 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ہالینڈکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 42.5 ملین ڈالاتھا۔