مزید خبریں

ووین وینچرز کی 15 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)موبائل کنیکٹیویٹی کی سروسز فراہم کرنے والے معروف عالمی ڈیجیٹل آپریٹر VEON لمیٹڈ کےVentures division نے پاکستان میں ای کامرس کے معروف پلیٹ فارم Dastgyr میںسیریز اے کی 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری مکمل کرلی ہے ۔ یہ پاکستانی ا سٹارٹ اپ میںووین وینچرز کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے یہ سرمایہ کاری Dastgyr کو VEON کی عالمی مہارت اور اس کی آپریٹنگ کمپنی جازکے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اور جاز کیش کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیتی ہے ۔