مزید خبریں

بینک آف پنجاب نے پریمیئم بینکنگ کا آغاز کر دیا

لاہور (کامرس ڈیسک) دی بینک آف پنجاب نے ’’بی او پی خاص ‘‘کے نام سے متمول صارفین کے کے لیے پریمیئم بینکنگ کا آغاز کر دیا۔ جس کا ہدف جدید خدمات اور پراڈکٹس کے ذریعے متمول طبقے کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ ’’خاص ‘‘ برینڈ منفرد خصوصیات اور شناخت کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔ خاص ایک پرسنلائزڈ سروس ماڈل ہے جس میں صارفین کی ضروریات کے مطابق ملک بھر میں صارفین کے کیلئے مختص شدہ ریلشن شپ منیجرز اور خصوصی لائونجز فراہم کیے جائیں گے۔ صارفین کو ملک گیر برانچ نیٹ ورک اور خصوصی کانٹیکٹ سینٹر کے ذریعے اعلی خدمات فراہم کی جائیں گی۔