مزید خبریں

شنائیڈر الیکٹرک کا مائی شنائیڈر آئی ٹی پارٹنر پروگرام کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) توانائی کے نظم و نسق اور خودکاری کی ڈیجیٹل تبدیلی میں عالمی رہنما کی حیثیت رکھنے والے ادارے شنائیڈر الیکٹرک نے آج اپنے نئے پارٹنر پروگرام کا اعلان کیا، جو شراکت دار کی ترقی کو فعال کرنے کے لیے ایک آسان، جدید اور باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر فراہم کرے گا۔ ازسرنو مرتب کردہ پروگرام متنوع اور ابھرتے ہوئے کاروباری ماڈلز کو فعال کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور شراکت داروں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی متعدد صلاحیتوں میں اپنی مارکیٹ میں اسٹریٹیجک مشیر اور ماہر بن کر کاروبار میں فرق کرنے کی اجازت دیتا ہے۔