مزید خبریں

وی آئی ایس اورپاکراکی بیرونی قرضہ جانچ کے اداروں کے طور پر حیثیت بحال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بینک دولت پاکستان نے پاکستان میں کام کرنے والی دونوں کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں یعنی ’’وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ(وی آئی ایس) ‘‘ اور ’’پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ(پاکرا)‘‘ کی حیثیت اہل / تسلیم شدہ بیرونی قرضہ جاتی جانچ کے اداروں(ای سی اے آئی) کے طور پر کیلنڈر سال 2022ء کے لیے بحال کردی ہے۔