مزید خبریں

سندھ بجٹ میں کراچی کو نظر انداز کرنا افسوس ناک ہے ‘ مرزا عالم بیگ

کراچی(اسٹاف ر پورٹر)عالمی مجلس امن برائے بین المذاہب ہم آ ہنگی پاکستان کے مرکزی ر ہنماء اور معروف سماجی ر ہنماء مرزا عالم بیگ نے بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پیش کردہ بجٹ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام مزید پسیں گے۔گزشتہ روز اپنے ایک جاری کردہ بیان میں مرزا عالم بیگ نے کہا حکومت کے پیش کردہ بجٹ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام پسیں گے، عوام دوست بجٹ کی امیدیں لگا کر بیٹھے تھے لیکن مایوسی ہوئی،بجٹ میں پیش کردہ ٹیکسز سے غریب عوام براہ راست متاثر ہوں گے، سیمنٹ، اسٹیل انڈسٹری کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے، موجودہ حکومت پیش کردہ بجٹ پر نظر ثانی کر کے عوام دوست بجٹ لائیں کیونکہ مہنگائی کا طوفان پہلے ہی برپا ہوچکا ہے، سرکاری ملازمین کی تو تنخواہیں بڑھائی گئی ہیں ،اسی طرح پرائیویٹ فرمز پر زور دیا جائے کہ وہ اپنے ایمپلائیز کی تنخواہیں بڑھائیں۔ مرزا عالم بیگ نے سندھ کے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے بجٹ 2022ء2023ء میں ایک بار پھر سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کراچی کو نظر انداز کردیا گیا۔