مزید خبریں

پاک قطر فیملی تکافل کا وعدہ کے ساتھ معاہدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک قطر فیملی تکافل نے ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے تکافل مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے وعدہ (WAADA)کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ وعدہ اور پاک قطر فیملی تکافل کا مقصد تکافل مصنوعات کو آبادی کے بڑے حصے جہاں پر تکافل پراڈکٹس پیش نہیں کی جارہیںکے لیے کم قیمت اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔ معاہدے پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم اقبال پیرانی ، وعدہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسحاق کوٹھا والااور پاک قطر فیملی تکافل کے ہیڈ آف الٹرنیٹ ڈسٹری بیوشن اینڈ بینکا تکافل ذیشان حیدر نے دستخط کیے۔