مزید خبریں

ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانا ہے،ڈپٹ کمشنر خیرپور

خیرپور (جسار ت نیوز )بین الاقوامی خون کے عطیہ دینے کے دن کے حوالے سے فاطمید فاؤنڈیشن بلڈ بینک خیرپور کی جانب سے خون کا عطیہ جمع کرنے کے سلسلے میں تقریب فاؤنڈیشن کے ہال میں منعقد ہوئی تقریب میں مہمان خاص ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ابڑو تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ معاشرے میں انسانیت زندہ ہے ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت بچانے کے مترادف ہے عالمی بلڈ ڈونیشن ڈے منانے پر فاطمید فاؤنڈیشن خیرپور کی خدمات لائق تحسین ہے ،انہوں نے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ انسانیت کے لیے کام ہورہا ہے تمام مکتبہ فکر کے افراد تھیلیسیمیا سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے یکجا ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کہ صحت مند ماحول کو فروغ ملے کمیونٹی ایک قدم بڑھائے ضلعی انتظامیہ ان سے آگے ہوگی انہوں نے کہاکہ فاطمید فاؤنڈیشن بلڈ بنک کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔