مزید خبریں

سکھر: ڈاکوئوں کی فائرنگ، ایک جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 3 زخمی

سکھر (نمائندہ جسارت) تھانہ روہڑی کی حدود بیڑی چوک کے قریب راہزنی کی ایک مسلح واردات میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے، ترجمان پولیس کے مطابق امیر علی چھجن نے بینک سے رقم نکلواکر واپس جانے لگا تو موٹرسائیکل اور کار سوار ملزمان نے اسلحہ کے زور پر امیر علی چھجن سے رقم چھین کر فرار ہونے لگے، مذکورہ شخص نے ملزمان کا تعاقب شروع کیا اور فرار ملزمان پہ فائر کیے ملزمان نے جوابی فائرنگ شروع کردی،جوابی فائرنگ سے ایک راہگیر شخص ندیم زنگیجو جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے،واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس بروقت موقع کی جگہ پہنچی فرار ملزمان کا تعاقب کے دوران پولیس اہلکار راحب بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا، زخمی ہونے والوں میں چنچر، غلام محمد، وسیم اور پولیس اہلکار راحب شامل ہیں،زخمیوں کو فوری طبعی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، علاقے کا محاصرہ کر کے پولیس تفتیش شروع کردی ہے، کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے، مختلف مقامات کے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کیے جا رہے ہیں تاکہ ملزمان کی نشاندہی کی جا سکے۔