مزید خبریں

ٹنڈو محمد خان:قبضہ مافیا نے قبرستان پر فصلیں اُگانا شروع کردیں

ٹنڈومحمد خان(نمائندہ جسارت )تحصیل بلڑی شاہ کریم کی یونین کاؤنسل سعید پور شاہ میراں بادشاہ قبضہ مافیا نے قبرستان پر قبضہ کر کے فصلیں اُگانا شروع کردیں ، جس کیخلاف گاؤں کے رہائشی افراد نے گدہ احمد منگریو ، حافظ سہیل احمد منگریو ، قاضی غلام حسین سولنگی ودیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ملاکاتیار روڈ پر احتجاجی دھرنا دے کر روڈ بلاک کرد یا ۔ اس موقع پر مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ شاہ میران بادشاہ قبرستان ایک قدیمی قبرستا ن ہے ، جس پر قبرستان کے مجاور حاجی برہند ، عثمان برہند ودیگر نے زبردستی قبضہ کر کے قبروں کی بے حرمت کی ہے اور قبرستان کی زمین پر فصلیں اُگانا شروع کردیں ، علاقے کہ لوگوں کی جانب سے منع کیے جانے پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔