مزید خبریں

کندھکوٹ: امتحانی سلپ نہ ملنے کی شکایات کی کوریج پر پرنسپل کا صحافی پر تشدد

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)گڈو کشمور کے گورنمنٹ ہائر اسکول میں مافیا کا راج، اسکول میں فرسٹ ائر و انٹر کے 100سے زائد طلبا کو امتحانی سلپ نہ ملنے کی شکایات پر دنیا نیوز کے رپورٹر کی دوران کوریج پرنسپل مختار برڑو آپے سے باہر ہوگیا، صحافی پر بہیمانہ تشدد کیا اور موبائل فون اور ٹرائی پورٹ بھی توڑ دیا، پرنسپل کے اس عمل کے خلاف صحافی برداری کا سینئر صحافی بالاچ دشتی، غلام فرید جامڑو، انیل کمار بجاج، حاکم نصیرانی، شفقت بھیو، ارشد کلوڑ، محمد شریف ،رشید میمن ،سلیم خان پٹھان ،محمد علی کلوڑ و دیگر کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ گیٹ نمبر 3 سے ہائر سیکنڈری اسکول تک ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر صحافی پر تشدد و پرنسپل کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ گڈو اسکول کے پرنسپل مختار برڑو کا رویہ صرف صحافیوں سے ہی نہیں اپنے طلباء کے ساتھ بھی اچھا نہیں ہے کسی بھی معاملے پر اگر والدین اسکول جائیں تو وہ آپے سے باہر ہو جاتے ہیں۔ والدین کو بھی تلخ لہجے کا سامنا کرنا پرتا ہے، گڈو میں طلباء کو امتحانی سلپ نہ ملنے پر دنیا نیوز کے رپورٹر فرحان قریشی نے کوریج کی کوشش کی جس پر انہوں نے حملہ کرکے تشدد کیا ۔ ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں معاملے کی تحقیقات کرکے صحافی کو تحفظ فراہم کیا جائے اور پرنسپل کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے اگر افسران نے کوئی قدم نہ اُٹھایا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔