مزید خبریں

جھوٹے دلاسوںسے عوام بیزار اور حقوق کیلیے بیدار ہوچکے ،محرم علی شاہ

ہنگورجہ(نمائندہ جسارت) سندھ کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم اور کرپشن، اقربا پروری کی وجہ سے عوام میںاحساس محروم پیدا ہوگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار فنکشنل مسلم لیگ ضلع خیرپور کے صدر سید محرم علی شاہ لکیاری نے یونین کائونسل سیٹھارجہ بالا کے مختلف گائوں میں جی ڈی اے امیدواروں ضلع کائونسلر میاں اخترحسین پیرزادو چیئرمین کے امیدوار ڈاکٹرذاکرحسین سولنگی وائس چیئرمین کے امیدور جام مقبول سھتواور دیگران نے کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے دلاسے دینے سے عوام بیزار اور اپنے حقوق کے لیے بیدار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے کرپشن کی انتہا کردی کئی برسوں سے ترقیاتی کام نہ ہونے سے شہر اور دیہات کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے۔