مزید خبریں

کھپرو: بڑے بھائی کے مظالم کے خلاف احتجاج

کھپرو (نمائندہ جسارت) عنایت اللہ سموں ولد مالھو سموں نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا میرا بڑا بھائی ہدایت اللہ سموں بدمعاش قسم ہے جو مجھے میرے گھر سے بے دخل کرنا چاہتا ہے کچھ عرصہ پہلے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر میرے گھر پر حملہ بھی کر چکا ہے جس کی شکایت میں نے اپنی برادری کے لوگوں سے اور اپنے پیر سید تاج حسین شاہ جیلانی سے کی برادری کے لوگوں نے جب اس سے بات کی تو میرے نام پر کہنے لگا یہ یہاں سے چلا جائے میں اس کی شکل نہیں دیکھنا چاہتا برادری کے لوگوں نے بہت سمجھایا کہ یہ بھی تیرا بھائی ہے اور اپنے باپ دادا کی زمین پر گھر بنا رکھے ہیں یہ نہی جائے گا تو ان سے ہی لڑنے کے لیے تیار ہوگیا جب پیر سید تاج حسین شاہ نے اسے پیغام بھیج کر اپنے پاس بلایا تو کہنے لگا میں کوی فیصلہ نہیں مانتا میں نہیں جائوں گا اس کے بعد میں نے مجبور ہوکر قانون کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا اورڈی ایس پی کھپرو ایس ایچ او کھپرو ایس ایس پی سانگھڑ ڈی آئی جی نواب شاہ سیول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کھپرو شیشن کورٹ سانگھڑ کو درخواست دی کیونکہ مجھے اور میرے بچوں کو جان کا خطرہ ہے اس لیے میں اپنا بیان ریکاڈ کروا رہا ہوں۔اگر مجھے یا میرے بچوں کو کسی بھی قسم کا نقصان ہوا تو اس کا ذمے دار ہدایت اللہ ولد مالھو سموں ہوگا۔