مزید خبریں

حیدرآباد: سندھ عوام فورم کا طالب علم کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ عوامی فورم کی جانب سے 4 روز قبل قاسم آباد میں مبینہ طور پر قتل ہونے والے قانون کے طالب علم اشفاق شر کیس کی شفاف تحقیقات کے لیے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ وعلامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پرمحمد رمضان، رضا شر، سفیر شر ودیگر نے کہاکہ طالب علم اشفاق کا واقعہ خود کشی نہیں قتل محسوس ہورہاہے جس کی شفاف تحقیقات کی اشد ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ اشفاق شر کے ورثاء نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے 4 روز گزرنے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے جس سے خدشہ ہے کہ ماضی کی طرح ایک اور طالب علم کے قتل کا کیس بھی رُل جائے گا۔