مزید خبریں

آپکا دھرنے کے شرکاء کا حیدرآبا د پہنچنے پر زبردست خیر مقدم

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)( آپکا ) کے صوبائی صدرکی قیادت میں اپنے مطالبات کے حق میں اِسلام آباد دھرنے کے شرکاء کی حیدرآبا د پہنچنے پر سینئر نائب صدر کی جانب سے زبردست خیر مقدم تفصیلات کے مطابق : صوبائی صدر( آپکا )سید منور علی شاہ کی قیادت میں مطالبات کے حق میں اِسلام آباد دھرنے میں شرکت کرنے والی تمام ٹیم کے ارکان کا اِسلام آباد سے حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پرپہنچنے پر صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عقیل قریشی کی قیادت میں شاندار استقبا ل کیا گیا جبکہ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن سے پوری قیادت کو ریلی کی صورت میں ملازم اِتحاد زندہ آباد کے فلک شگاف نعروں سے شہباز بلڈنگ حیدرآباد تک لایا گیا جہاں سینئر نائب صدر امام بخش راجا، ضلعی صدر علی بخش پٹھان کے علاوہ یگر عہدیداران و ممبران نے ورکس اینڈ سروسز آپکا ونگ کی جانب سے چیف انجینئر ہائی ویز کی آفس میں اِسلام آباد میںدھرنا دینے والی قیادت کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔