مزید خبریں

این ایل ایف کے سابق صدر رانامحمود علی خان سکھر کے دورے پر

سکھر( نمائندہ جسارت) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سابق صدر رانا محمود علی خان سکھر پہنچے جہاں پاکستان ریلوے پریم یونین سی بی اے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو اور ڈویژنل نائب صدر محمد وسیم سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر محنت کشوں کے مسائل اور ریلوے پریم یونین، این ایل ایف کی مزدور مسائل کے حل کیلیے کی جانے والی جدو جہد پر تبادلہ خیالات کیا۔خیر محمد تنیو اور محمد وسیم نے رانا محمود علی خان کو سندھ کے روایات کے مطابق اجرک ٹوپی کا تحفہ پیش کیا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔