مزید خبریں

عوام کی خدمت کرنے کے لیے الیکشن میں حصہ لیا ،اُمیدوار آزاد پینل

ہنگورجہ(نمائندہ جسارت) عوام کی خدمت کرنے کے جذبے سے الیکشن میں حصہ لیا ہے۔ اس خیالات کا اظہار یوسی گڈیجی کے آزاد پینل کے امیدواروں نے مختلف گائوں کا طوفانی دورا شروع کر دیا ہے کارنر میٹنگز سے ضلع کائونسلر کے امیدوار حاجی عباس راجپرچیئرمین کے امیدوار مدد علی شاہانی وائیس چیئرمین کے امیدوار غلام نبی سھتو،ڈاکٹر غلام حسین بھیلار اور دیگراں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوسی گڈیجی میں کئی برسوں سے ترقیاتی کام نہیں ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری فنڈس میں کرپشن کی گئی ہے آج عوام اپنے حقوق کے لیے بیدار ہو چکے اور26 جون کو عوام ہمارے پینل کو ووٹ دے کر کامیاب کریں گے۔