مزید خبریں

میرپورخاص مسائل کی آماجگاہ بن گیا،شہری پانی ،گیس و بجلی سے محروم

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)میرپورخاص مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے، شہری پینے کے پانی بجلی وگیس سے محروم اور گلی محلوں میں پڑے کچرے ڈھیروں کے باعث بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، کرپشن کرکے عوام کے بلدیاتی وسائل کو ہڑپ کرنے والے دوبارہ نقاب لگاکر عوام کو دھوکہ دینے پہنچ رہے ہیں،میرپورخاص کے عوام اس کرپٹ ٹولے کا احتساب کریں،شہر کو کچرا کنڈی میں تبدیل کرنے اور بوند بوند پانی کو ترسانے والے سیاسی ٹولے کو مسترد کریں،جماعت اسلامی کی باصلاحیت اور کرپشن سے پاک دیانتدار قیادت ہی میرپورخاص کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، عوام بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدواران کو کامیاب کرائیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی میرپورخاص محمد رفیق چوہان سیکرٹری ظفر اقبال، ڈپٹی سیکرٹری محمد اکرم شیخ اور مختلف یوسیز میں نامزد امیدواران یونین کونسل نمبر 11 حاجی اقبال شیخ،وائس چیئرمین ملک راحیل غوری احمدانی کالونی سے عبدالرشید شیخ، حمید پورہ کالونی سے فرحان اقبال عباسی، مہران کالونی سیڈ فارم محمد رشید،یونین کونسل نمبر 10 سے نامزد چیئرمین محمد عاصم شیخ وائس چیئرمین ملک زاہد ولی پیرآباد سے مولانا عبدالکریم شیخ میر کاپلاٹ سے محمد شوکت مسلم آباد سے ندیم غوری ریوڑی والے نے اپنی اپنی انتخابی مہم اور انتخابی دفاتر کی افتتاحی تقاریب میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر علاقہ معززین،نوجوانوں،بزرگوں اور جماعت اسلامی کے ورکرز کی بڑی تعداد موجود تھی ۔اس موقع پر عوام نے جوش وجذبہ کا اظہار اور جماعت اسلامی کے امیدواران کو اپنی قیادتِ اور بنیادی مسائل کے حل کیلیے بلدیاتی الیکشن میں ووٹ دینے کا عزم کیا۔