مزید خبریں

حب پولیس مقابلے محمد مگسی کو بے گناہ قتل کیا گیا ہے ،ورثا

لسبیلہ(نمائندہ جسارت)گزشتہ روز حب میں پولیس مقابلے میں جاںبحق ہونے والے حاجی محمد مگسی کے لوالقین رسول بخش مگسی نے اپنے جاری کرہ بیان میں کہا کہ میرے ماموں کے بیٹے محمد مگسی کو حب پولیس نے جعلی مقابلہ اور بے گناہ قتل کیا ہے بالاحکام سے مطالبہ ہے اس کی تحقیقات کی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حب میں پولیس مقابلے میں جاںبحق ہونے والے حاجی محمد مگسی کے لوالقین رسول بخش مگسی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ میرے ماموں کے بیٹے حاجی محمد مگسی کو کس جرم کی پاداش میں قتل کیا گیا حاجی محمد مگسی کوئی چور نہیں تھا حب پولیس نے اس کو جعلی مقابلہ کرکے بے گناہ مارا ہے جاجی محمد مگسی حب کی گلیوں سے ناواقف تھا اس کی ساری زندگی سعودی عرب میں گزری ہے وہ کچھ ماہ کے لیے سعودی عرب سے حب آیا تھا اور پرائیویٹ سیکورٹی میں کام کررہا تھا چند دن ہی ہوئے تھے اس نے پرائیویٹ سیکورٹی میں اپلائی کیا تھا حاجی محمد مگسی نہ ہی منشیات فروش تھا نہ موٹر سائیکل چور تھا اگر کوئی سگریٹ پیتا ہے تو کوئی جرم نہیں کرتا ۔حب پولیس یہاں سرے عام منشیات فروشی اور دن دہاڑے چوریاں اور ڈکیتیاں ہوتے ہیں جوکہ ملزم یہ واردات کرکے باآسانی فرار ہو جاتے ہیں وہاں تو حب پولیس کی کارکردگی زیرو ہے وہاں یہ منشیات اور چوری اور ڈکیتیاں سرے عام کرنے والے حب پولیس کو نظر نہیں آتے ہیں۔ہم حکام بال سے اپیل کرتے ہیں کہ حاجی محمد مگسی کے بیگناہ قتل اور جعلی مقابلے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔