کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ مکانی انتخابات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک جگہ سے دوسری جگہ من پسند جگہوں پر پولنگ اسٹیشن منتقل کرنے والے عمل کیخلاف جمعیت علما اسلام کے کارکنان کی جانب سے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پولنگ اسٹیشن من پسند جگہوں پر منتقل کر کے دھاندلی کی شروعات کی گئی ہے۔ ڈی سی سے مذاکرات ہوئے جس میں انہوں نے کہا کہ میں مجبور ہوں سی ایم کے حکم پر پولنگ اسٹیشن ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہے گئی ہیں جس میں سے ظاہر ہوتاہے کہ سندھ میں حکومت مخالفین کو ہروانے کیلیے سازشیں شروعات ہو گئی ہیں۔ اگر پولنگ اسٹیشن بحال نہ ہوئے تو انڈس ہائی وے پر دھرنا دیا جائیگا۔