مزید خبریں

شہباز خاندان کےخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ملتوی

لاہور (آن لائن) لاہور کی مقامی عدالت نے شہباز شریف فیملی کے خلاف دائر منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت یکم جولائی تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ ان کے وکلا نے دونوں حکومتی رہنماﺅں کی عدالت حاضری سے معافی کی درخواستیں عدالت میں دائر کیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا۔ سماعت کے موقع پر نیب لاہور نے اپنے 6 گواہان عدالت میں پیش کیے مختلف بینکوں سے تعلق رکھنے والے ان گواہان نے اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے بینک اکاﺅنٹس میں کسی قسم کی غلط ٹرانزیکشن نہیں دیکھی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حمزہ شہباز کے اکاﺅنٹ میں کبھی کوئی پیسہ جمع کروایا ہے اور نہ ہی کوئی رقم نکلوائی ہے۔ گواہان کے مطابق انہوں نے حمزہ شہباز کے اکاﺅنٹس میں کوئی مشکوک ٹرانزیکشن نہیں دیکھی جبکہ گواہوں نے دونوں باپ بیٹے کے بینک اکاﺅنٹس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔