مزید خبریں

وفاقی حکومت جنگلوںمیںآتشزدگی کانوٹس لے، امتیاز شیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیرتوانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ جنگلات میں آگ جان بوجھ کر لگائی جارہی ہے، جنگلات میں آگ بلین ٹری منصوبے کی کرپشن کو چھپانے کے لیے لگائی جارہی ہے۔وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کے پی کے اور مری کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کے پی کے کے جنگلات میں آگ لگنے کا سلسلہ 25 مئی سے شروع ہوا ہے، فسادی مارچ میں گرین بیلٹ کے درختوں کو آگ لگا کر جنگلات میں آگ لگانے کا پیغام دیا گیا۔امتیاز شیخ نے کہا کہ جنگلات میں آگ جان بوجھ کر لگائی جارہی ہے، صدر مملکت بھی اپنے اس خدشے کا اظہار کرچکے ہیں، جنگلات میں آگ بلین ٹری منصوبے کی کرپشن کو چھپانے کے لیے لگائی جارہی ہے۔انہوںنے کہا کہ وفاق فوری طور پر جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کا نوٹس لے، تحقیقاتی ادارے فوری طور پر جنگلات میں آگ لگنے کی تحقیقات کریں۔