مزید خبریں

عمران خان کے جھوٹے بیانیے پر ریاست اپنا موقف تبدیل نہیں کرسکتی ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو معلوم تھا کہ کرپشن کا ریکارڈ موجود ہے، اس لیے انہوں نے جھوٹے بیانیے بنائے لیکن آپ کی رائے اور جھوٹے بیانیے پر ریاست اپنا مؤقف نہیں بدل سکتی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 4 سال میں سابقہ حکومت کی نیت ہی نہیں تھی کہ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں، ان کی نیت صرف لوٹ مار کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ آج جس وقت فارن فنڈنگ یا ان اکاؤنٹس کی آواز آتی ہے جو عمران خان نے الیکشن کمیشن کے سامنے ظاہر نہیں کیے تو یہ الیکشن کمیشن پر حملہ کرتے ہیں، ہر وہ خبر جو ان کے اعمال کو پاکستان کی عوام کے سامنے بے نقاب کرتی ہے اس پر ایک ایسا بیانیہ لے آتے ہیں جس پر لوگوں کا دھیان بانٹ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ فرح گوگی عمران خان کی فرنٹ مین ہیں، ان کی بات کرو تو عمران خان تڑپنا شروع ہوجاتے ہیں، کرپٹ چہروں نے عمران خان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ملک اور عوام کا پیسہ لوٹا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما کہتے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد بیرونِ ملک سازش تھی جو 8 مارچ سے شروع ہوئی، دوسری طرف کہتے ہیں کہ ہمیں 6 مہینے پہلے سے معلوم تھا اسی لیے ہم نے معیشت کی بارودی سرنگیں بچھائیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے فیصلہ تو کرلیں کہ آپ کیا جھوٹا بیانیہ بنانا چاہتے ہیں، آپ کم از کم اپنے جھوٹے بیانیے کی ترتیب کو ٹھیک کرلیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسد عمر اور شیریں مزاریں عمران خان سے ہدایات لے کر آئے اور انہوں نے پریس کانفرنس کی، جب ان کے فارن فنڈنگ اور فرح گوگی جیسے کیسز سامنے آتے ہیں تو عمران خان ہدایات دینا شروع کردیتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی نالائقی، نااہلی، چوری، کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے پاکستان کے عوام آج مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جن کمزور بنیادوں پر نالائقوں اور نااہلوں نے آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کے اس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا عالم ہے