مزید خبریں

سندھ حکومت،جمعہ کے روز سرکاری ملازمین سے گھر سے کام لینے کی تجویز

ُکراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کا بجٹ قانونی طریقے سے پاس کرائیں گے ، اسمبلی کے 75 فیصد ارکان بجٹ سے خوش ہیں،ایوان میں شور شرابہ اور گالیاں دینے والے لوگ ملک بھر سے مسترد ہوگئے ہیں،ہم کوئی نیا ٹیکس لگانے کے بجائے ریلیف دے رہے ہیں، ایک تجویز یہ بھی ہے کہ جمعہ کے روز سرکاری ملازمین سے گھر سے کام لیں۔بدھ کو سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ ایک جمہوری طریقے سے سابق وزیراعظم عمران خان کو گھر بھیجا گیا تاہم وہ اب بھی بہکی ہوئی باتیں کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ عمران خان ڈکٹیٹروالا راستہ اپنارہے ہیں،اگروہ ہنگامہ کرنا ہی چاہتے ہیں توہم بھی تیارہیں۔مرادعلی شاہ نے بجٹ تقریرکے دوران پی تی آئی ارکان کی ہنگامہ آرائی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں ایم کیو ایم ، جی ڈی اے ، ٹی ایل پی کے ارکان خاموشی سے بجٹ تقریرسن رہے تھے لیکن تحریک انصاف کو صرف ہنگامہ آرائی پسند ہے ،اسے صوبے کے لوگوں سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پیشکش کی کہ اب بھی تحریک انصاف کو کھلی دعوت ہے کہ آئیں اور اسمبلی میںبیٹھیں،ہم ان کی مکمل بات سنیں گے اور جواب بھی دیںگے۔وزیراعلیٰ نے بجٹ سے متعلق بتایا کہ ہم نے پچھلے سال کی طرح اس بار بھی کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا اورہم ٹیکس میں ریلیف دے رہے ہیں اور3 ٹیکسز معاف کیے ہیں۔ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کے لیے ٹیکس13سے کم کرکے 3فیصد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے لیے 206ارب روپے رکھے ہیں، 33ارب روپے کا بجٹ خسارہ ہے جبکہ تعلیم کے لیے 30ارب کی گرانٹ دی جارہی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ سوشل پروٹیکشن یونٹ کو ڈپارٹمنٹ بنادیا، ایک کھرب 713 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا ہے، بجٹ میں اگلے سال کے لیے ریکارڈ ترقیاتی اسکیمیں رکھی گئی ہیں۔