مزید خبریں

سینیٹ:حکومت مشرف کی واپسی کے حق میں‘ اپوزیشن مخالف

اسلام آباد (آن لائن) ایوان بالا میں سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے مابین گرما گرمی ہوئی‘ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے پرویز مشرف کو قانون کے مطابق سزا دینے جبکہ جے یوآئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے وطن واپسی کی حمایت کردی ۔سینیٹر مشتاق احمد، اعجاز چودھری، فیصل جاوید نے کہا کہ یہ آئین و قانون کے ساتھ ظلم ہے ،مشرف نے2 بار آئین توڑا، چیف جسٹس کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا‘ قانون سب کے لیے برابر ہے۔ یوسف رضا گیلانی ، غفور حیدری، عرفان صدیقی، سینیٹر کامران اور رضا ربانی نے کہا کہ ملک کے فیصلے کرنے والے کوئی اور ہیں،مشرف آئے تو کوئی نہیں روک سکتا، مشرف کی بیماری سے نہیں کھیلنا چاہیے اس وقت موت و زندگی کے کشمکش میں ہیں ،نواز شریف نے ایک آمر کی حمایت نہیں کی بلکہ ذاتی حوالے سے بات کی ہے۔