مزید خبریں

لاپتا بھائی کی بازیابی کے لیے بہن کاعدالت سے رجوع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میںدائر درخواستوںکی سماعت ہوئی،لاپتا شہری عرفان کی بہن کا عدالت کے روبرو کہناتھا کہ میرے یھائی عرفان کو 13 جون کو بغدادی تھانے کی حدود سے حراست میں لیا گیا، وہ رات کو اپنا کام ختم کرکے گھرلوٹ رہاتھا،عرفان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں،عرفان کی بازیابی سے متعلق پولیس تعاون نہیں کر رہی۔ عدالت نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز کو نوٹس جاری کردیے اور آئی جی سندھ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے جواب طلب کرتے ہوئے لاپتا شخص کو بازیاب کرانے کا حکم بھی دیا۔