مزید خبریں

جامعہ الدراسات الاسلامیہ میں تقریب تقسیم انعامات

کراچی ( پ ر) جامعہ الدراسات الاسلامیہ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر و مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن مفتی محمد یوسف کشمیری نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونے سے ممکن ہے۔ مدارس اسلام کے قلعے ہیں، تعلیم کے فروغ میں دینی مدارس کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ طلبہ اپنی تعلیم کی طرف بھرپور توجہ دیں ۔