مزید خبریں

پرویز مشرف کوفوری طورپرپاکستان لانے کے لیے انتظامات کرنے کامطالبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف محب وطن شخصیت ہیں وہ شدید بیمار ہیں انکو فوری طور پاکستان لانے کے انتظامات کیے جائیں جب وہ اپنے ملک میں آئیں گے تو صحت مند ہوجائیں۔ طارق حسن نے کہا کہ صدر جنرل پرویز مشرف کی ملک و قوم کیلیے عملی جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جاسکتا اللہ پاک انکو جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔