مزید خبریں

آرٹس کونسل ؎ کی جانب سے ’’ عوامی تھیٹر فیسٹیول ‘‘ کا آغاز آج ہوگا

کراچی (پ ر) کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے اہلیان کراچی کے لیے ہنسی اور قہقہوں سے بھر پور ’’ عوامی تھیٹر فیسٹیول ‘‘ کا باقاعدہ آغاز آج 16 جون بروز جمعرات رات 8 بجے کیا جائے گا۔ عوامی تھیٹر فیسٹیول کا افتتاح صوبائی وزیر ثقافت، تعلیم اور ٹورازم سید سردار علی شاہ کریں گے جبکہ ’’عوامی تھیٹر فیسٹیول‘‘2022ء کے حوالے سے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ استقبالیہ خطبہ پیش کریں گے۔