مزید خبریں

پولیس شہریوں کو قیمتی اشیا و نقدی سے محروم کرنے والے کاشی گینگ تک پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پولیس شہریوں کو اپنی قیمتی اشیا و نقدی سے محروم کرنے والے کاشی گینگ تک پہنچ گئی۔پولیس نے کراچی کے کئی علاقوں میں ڈکیتیاں کرنے والے مطلوب کاشی گینگ کے چار کارندوں کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ملزمان میں کاشف عرف کاشی، وقار عرف لاپڑی، شاہزیب ولد غلام علی اور فہیم چوہدری شامل ہیں، جو سرسید، شاہراہ نورجہاں، بلال کالونی اور دیگر تھانوں سے پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔