مزید خبریں

ٹائم اسکیل 15 دن کے اندر مل جائے گا ، سیکرٹر ی کالجز

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ملازمین کے حقوق کیلیے لوئر اسٹاف ایسوسی ایشن کراچی ریجن کے صدر منظور انڑ کے ہمراہ وفد نے سیکرٹری کالجزسید خالد حیدر شاہ سے ملاقات کی۔ سیکرٹری کالجز سید خالد حیدر شاہ نے منظور انڑ کو یقین دلایا کہ پروموشن میٹرک کی بنیاد پر اور ٹائم اسکیل 15 دن کے اندر مل جائے گا ،انہوں نے مزید دیگر مطالبات کی بھی یقین دہانی کرائی۔ منظور انڑ نے کہا کہ یہ میری نہیں، ہماری ٹیم کی جدوجہد ہے جو کام یہاں تک پہنچا اور جلد از جلد ہمارے جائز مطالبات پروموشن میٹرک بنیاد پر ، ٹائم اسکیل بھی منظور ہوں گے۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں اور ہمدرد علی حسن، محمد کامل ، محمد طاہر، غلام رسول، مسرور، سلطان ، لعل خان ، احسان مگسی ودیگر دوستوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بھر پور تعاون اور دعا کی۔ وفد میں لوئر اسٹاف کراچی ریجن کے صدر منظور انڑ ، سہیل ترکی، علی حسن اور محمد طاہر ان کے ہمراہ تھے۔آخر میں کراچی ریجن کے صدر منظور انڑ نے سیکرٹری تعلیم سید خالد حیدر شاہ کا ملازمین کے مسائل جلد حل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔