کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ ناظم جوکھیوقتل کیس، انسداددہشت گردی عدالت کافیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔فیصلے کے خلاف کیس کے گواہ مظہرجونیجوایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ انسداددہشت گردی عدالت نے مقدمہ سیشن عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دیا تھا ، درخواست گزار کاکہناہے کہ انسداددہشت گردی عدالت نے حقائق کونظراندازکیاہے،مدعی مقدمہ بھی ملزمان کیساتھ مل گیاہے،ناظم جوکھیوکوتشددکرکے قتل کیاگیا ہے،قتل سے خوف وہراس پھیلاہے،ملزم اراکین اسمبلی بہت بااثرہیں، ناظم جوکھیو قتل کیس واپس انسداددہشت گردی عدالت میں منتقل کیاجائے،کیس میں دہشت گردی کی دفعات دوبارہ شامل کی جائیں، جام عبدالکریم اور جام اویس کوملزم نامزد کیا جائے۔ علاوہ ازیںظم جوکھیو قتل کیس میں چالان منظوری سے متعلق فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ فیصلہ 2 جولائی کو سنایا جائے گا ۔