مزید خبریں

قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری شہید

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بدھ کو ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے بہانے قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مارکر شہید کردیا۔ سرچ آپریشن کے دوران پورے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا تھا جب کہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔ جارحیت پسند بھارتی فوج نے خواتین اور بچوں تک کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ قابض فوج نے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔ والدین اپنے پیاروں کی لاشیں وصول کرنے کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھاتے رہے۔