مزید خبریں

بجٹ میں سود جاری رکھنے نے مایوس کیا‘ صدرعلما مشائخ رابطہ کونسل

لاہور( نمائندہ جسارت )صدر علما و مشائخ رابطہ کونسل پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بجٹ میں اس امر نے بہت مایوس کیا کہ وفاقی شرعی عدالت سے سودی معیشت کے خلاف فیصلے کے برعکس سودی معیشت جاری رکھنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔ گویا اللہ اور رسولؐ کے ساتھ گزشتہ 70سال سے جاری اس جنگ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ نواز اور اس کی حکومت ماضی میں بھی سودی معیشت کے زمرے میں برباد ہوئی ہے اور آئندہ بھی ان کے ارادے ایسے ہی نظر آ رہے ہیں، جس کے واضح ثبوت پنجاب حکومت کا مکمل نہ ہونا اور کسی قسم کی بجٹ تیاری کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا ۔عوام کا اب بھی یہی مطالبہ ہے اور چوںکہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو برتری حاصل ہے اور وہ سنگل لارجسٹ پارٹی ہے اسے آگے بڑھ کر غیر سودی معیشت کو اختیار کرنے کا اعلان کرنا چاہیے۔ اسمبلی کا اجلاس فوری طور پر طلب کر کے اس مبارک قدم کا آغاز کیا جائے۔ اس سے انھیں ملک بھر کے محب وطن عوام کی مدد حاصل ہو گی۔ اللہ اور اس کے رسولؐ بھی راضی ہو گا۔