مزید خبریں

کاروبار جلد بند کرکے تاجروں نے مشکل فیصلے پر عمل کیا،ندیم قاضی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی سینئر نائب صدر شعیب جعفری نائب صدور زمان قریشی رضوان احمد گدی فہیم آرائیں و دیگران نے حکومت سندھ کے حکم پر ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے حیدرآباد کے تاجروں نے رات 8بجے اپنے کاروبار بند کرنا شروع کردیے ہیں اس مہنگائی کے دور میں اس مشکل فیصلے پر تاجر وکاروباری حضرات عمل کررہے ہیں تو اب ضلعی انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ وہ حیسکو کو پابند کرے کہ دن کے اوقات میں لوڈشیڈنگ ختم کی جائے تاکہ کاروبار زندگی جاری رہ سکے اور عوام اپنی خریداری ان مقررہ اوقات میں آسانی سے کرلیں،چھوٹے تاجروں اور دکانداروں سے پولیس کا رویہ اور شکایات عام ہیں کہ پولیس 8بجے کے بعد ان تاجروں و دکانداروں کی تذلیل کر رہی ہے ہم اس رویے کی مذمت کرتے ہیں اور پولیس کو پابند کیا جائے کہ شائستگی سے پیش آئیں تاکہ تاجروں میں پھیلی بے چینی دور ہوسکے ۔