مزید خبریں

غلام حکومت بیرونی آقاؤں کی ناراضگی سے ڈر رہی ہے،اسد عمر

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ روسی سفیر نے بھی عمران خان کے سستا تیل خریدنے کے معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ روس تیل سستا بیچنے کو تیار ہے لیکن غلام حکومت بیرونی آقاؤں کی ناراضگی سے
ڈر رہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ روس کے سفیر نے بھی اب گواہی دے دی ہے کہ عمران خان کی حکومت سستے تیل کے لیے روس کی حکومت سے مذاکرات کر رہی تھی۔