مزید خبریں

ڈالر 206 روپے 50 پیسے کی حد عبور کر گیا

کراچی(نمائندہ جسارت) ملکی حالیہ معاشی صورتحال کے باعث ڈالر کی قدر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔وزیر خزانہ کی جانب سے جولائی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سبسڈیز ختم نہ کرنے کی صورت میں پاکستان کے نادہندہ ہونے کے خطرات سے متعلق بیان نے ڈالر کو بے لگام کردیا اور منگل کو کاروباری دورانیے میں ڈالر کے انٹر بینک ریٹ ایک موقع پر 205 روپے 77 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے تاہم اختتام پر ڈالر کی قدر1.31روپے کے اضافے سے 205.61 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر1.50روپے کے اضافے سے 206.50 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔