مزید خبریں

پاکستان جونیئر لیگ کیلیے فرنچائزکی قیمت 14کروڑ روپے مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان جونیئر لیگ کیلیے فرنچائز کی بنیادی قیمت7لاکھ ڈالر (14کروڑروپے)مقرر کی گئی ہے.چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا ڈریم پروجیکٹ پاکستان جونیئر لیگ اکتوبر میں شروع ہوگا، پی سی بی نے اس کیلیے کچھ عرصے قبل اظہار دلچسپی کا اشتہار جاری کیا تھا، 4 پی ایس ایل فرنچائزز نے بھی ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی تھی،البتہ ذرائع کے مطابق معاملہ زیادہ آگے نہیں بڑھ سکا،کرکٹ بورڈ نے فی فرنچائز 7 لاکھ ڈالر کی بنیادی قیمت رکھی ہے، ڈالر کی اونچی اڑان نے یہ رقم پاکستانی روپے میں 14کروڑ سے زائد تک پہنچا دی، اتنی رقم میں ٹیم خریدنے میں بیشتر پی ایس ایل فرنچائز اونرز تیار نہیں لگتے۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ایک میٹنگ میں بعض مالکان نے بورڈ سے یہ کہا کہ انھیں مفت یا کم رقم پر ٹیمیں دے دی جائیں، وہ کھلاڑیوں پر سرمایہ کاری کرینگے اور مستقبل میں انھیں پی ایس ایل میں بھی موقع دیا جائے گا، البتہ حکام نے اس سے اتفاق نہیں کیا، وہ سمجھتے ہیں کہ فی فرنچائز 7 لاکھ ڈالر سے زائد رقم مل جائے گی۔دوسری جانب یہ اطلاعات زیرگردش تھیں کہ پی جے ایل میں انڈر23 کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت ملے گی۔