مزید خبریں

کھیلوں کا شاندارماضی واپس لانے کیلیے مل کرکام کرناہوگا،سید محمد علی شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیویلمنٹ اتھارٹی اور سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے پیٹرن سید محمدعلی شاہ نے کہا ہے کہ کھیلوں میں پاکستان کے شاندار ماضی کوواپس لانے کیلئے ہم سب کومشترکہ جدوجہدکرنا ہوگی جس کیلئے ضروری ہے کہ کھیلوں کی ترقی اور فروغ کیلئے مل جل کرکاوشیں کی جائیں انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کیلئے میڈلزجیتنے والے کھلاڑیوں کی حکومتی اور پرائیوٹ اداروں کیجانب سے حوصلہ افزائی کی جائے تومزید بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے ورلڈبیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کے تحت 140 سے زائدممالک میں منائے جانے والے ورلڈسافٹ بال ڈے کے موقع پر سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کیجانب سے اپنے دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سیدمحمد علی شاہ کاکہنا تھا کہ کھیل کے میدان سے آنے والی ہراچھی خبر پاکستان میں کھیل کی ترقی اور فروغ میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے عالمی سطح پر ملک کاپرچم سربلند کرنے والے کھلاڑی ہمارا فخر ہیں میری خواہش ہے کہ دیگر اسپورٹس کی طرح سافٹ بال کے کھیل کوبھی ملک میں بھرپورفروغ حاصل ہو ۔