مزید خبریں

جیمز اینڈرسن650 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

نوٹنگھم(جسارت نیوز)انگلینڈکے جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں650 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں جیمز اینڈر سن نے ٹام لیتھم کو بولڈ کرکے650 وکٹیں مکمل کیں،جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 600 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے مجموعی طور پر چوتھے اور واحد فاسٹ بولر ہیں۔