مزید خبریں

دنیا کے امیر ترین افراد کو 6 ماہ میں 14 کھرب ڈالر کا نقصان

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کے 500 امیر ترین افراد رواں سال کے 6 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 14 کھرب ڈالر سے محروم ہوچکے ہیں۔ 13 جون کو انہیں 206 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔یہ بات بلومبرگ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔رپورٹ کے مطابق شرح سود اور مہنگائی میں اضافے کے باعث عالمی سطح پر مالیاتی مارکیٹوں کو بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے جس کا اثر دنیا کے امیرترین افراد کے اثاثوں پر بھی ہورہا ہے۔متاثرین میں ٹیسلا، ایمازون، فیس بک اور دیگر بڑی کمپنیوں کے مالکان بھی شامل ہیں۔