مزید خبریں

اسرائیلی فوج نے 2سالہ فلسطینی بچے کو گرفتار کرلیا

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے جنین کے قریب برطعہ چوکی پر 2سالہ بچے کو حراست میں لے لیا۔ فوجی اہل کاروں کا کہنا تھا کہ اس نے چوکی پر فوجیوں کی توہین کی۔ دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے روس یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے یوکرین سے 25ہزار تارکین وطن کو مقبوضہ فلسطین میں آباد کیا ہے۔ قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ شہر حیفا میں یوکرینی تارکین وطن کیلیے مستقل رہائش قائم کرنے اور ان کی ایک بڑی تعداد کو لیبر مارکیٹ میں ضم کرنے کے لیے کام کیا۔