مزید خبریں

سری لنکا: ایندھن کی قلت کے باعث ہفتے میں 4 دن کام کا فیصلہ

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا میں بدترین معاشی بحران پر حکومت نے ہفتے میں 4دن کام کا فیصلہ کیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے ہفتے میں 4 دن کام کی منظوری دے دی گئی ہے۔سرکاری ملازمین کو 3 ماہ تک ہفتے میں 3 دن چھٹیاں دی جائیں گی۔ ان چھٹیوں کا مقصد ایندھن کی قلت سے نمٹنا ہے۔ چھٹیوں کے دوران کاشتکاری کرنے کے لیے حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔