مزید خبریں

برطانیہ: کونسلر کی غلط تصویر نشر کرنے پر بی بی سی کو 30ہزار پاؤنڈ جرمانہ

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی بنگلادیشی کونسلر لیزا بیگم کو 30 ہزار پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنے کا اعلان کردیا۔ نشریاتی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں اپسنا بیگم کی جگہ لیزا بیگم کی تصاویر دکھائی تھیں۔ 29 اکتوبر 2020 ء کو لندن میں چینل کے نمایندے نے کہا تھا کہ یہ اپسنا بیگم ہیں،جو بے ایمانی کے 3الزامات کا سامنا کر رہی ہیں۔ اس دوران ٹی وی اسکرین پر اپسنا بیگم کی جگہ لیزا بیگم کی تصاویر نشر کی گئی تھیں۔