مزید خبریں

ایکواڈور : مہنگے ایندھن اور ناقص پالیسیوں کے خلاف پرتشدد احتجاج

کوئٹو(انٹرنیشنل ڈیسک) ایکواڈور مہنگے ایندھن اور مہنگائی سے نمٹنے کے لیے حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف احتجاج پرتشدد رخ کرگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مظاہرین نے شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا۔ اس دوران کئی مقامات پر ٹائر بھی جلائے گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق احتجاج کا سلسلہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہوا تھا۔ اس دوران احتجاج میں کسان بھی شامل ہوگئے،جو بینکوں سے قرضوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کررہے تھے۔