مزید خبریں

آئی پی ایل کے نشریاتی حقوق 5.6ارب ڈالر میں فروخت

نئی دہلی(آئی این پی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کے اگلے 5 سالوں کے لیے ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا کے حقوق 2 الگ الگ براڈکاسٹرز نے حاصل کرلیے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کے2023سے 2027 کے دوران 410 میچز کے میڈیا رائٹس5.6 ارب ڈالر جو تقریبا 400 ارپ 75 کروڑ بھارتی روپوں میں فروخت کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فی میچ 107 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے بنتے ہیں،آئی پی ایل کیلیے 5 سالہ ٹی وی کے نشریاتی حقوق 235 ارب 75 کروڑ میں فروخت ہوئے تاہم کمپنی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا جبکہ ڈیجیٹل رائٹس 205 ارب روپے میں وایا کوم کو دیے گئے ہیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ویا کوم، ڈزنی اسٹار، سونی اور زی ٹی وی نے آئی پی ایل کی 7 گھنٹے جاری رہنے والی طویل بولی میں حصہ لیا تھا۔دوسری جانب آئی پی ایل کے پیکج سی اور ڈی سمیت اوور سیز کیلیے ٹی وی اور ڈیجیٹل رائٹس کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کے میڈیا رائٹس سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو تقریبا 500 ارب روپے آمدنی کی توقع ہے۔