مزید خبریں

رمیز راجا سے برطانوی سفیر کی ملاقات،انگلینڈ کے دورہ پاکستان پر گفتگو

لاہور(جسارت نیوز) چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا ہے کہ پاک انگلینڈ سیریز کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں، انگلینڈ ٹیم نے رواں سال2 مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔منگل کو برطانوی ہائی کمشنر اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی جس میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی سی بی چیئرمین نے بتایا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال 2 مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے،انگلش فینز اور کرکٹ ماہرین سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں_اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے کہا کہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے، یہ کھیل دونوں ممالک کو جوڑتا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کا مزید کہنا تھا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان 75 سالہ دوستی کا بھی جشن منا رہے ہیں۔