مزید خبریں

ٹنڈومحمدخان،سندھ کلیری اتحاد کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)سندھ کلیری اتحاد کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،گمبٹ میں کلیری برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا جس میں ایک نوجوان بھی جاں بحق ہوگیا تھا، پولیس کلیری برادری کے گھروں کے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کررہی ہے جو کہ سراسر ظلم وہ ناانصافی ہے جسے فوری طور پر بند کیا جائے۔ مظاہرین کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق سندھ کلیری اتحاد کی جانب سے گمبٹ میں پولیس کی بلاجواز کارروائیوں کے پریس کلب کے سامنے اشرف کلیری،صوبو خان کلیری، سونھارو کلیری اور اکرم کلیری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سخت نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ دن قبل گمبٹ میں کلیری برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا جس میں کلیری برادری کا ایک نوجوان یار محمد کلیری جاں بحق ہوگیا اور ایک نوجوان دیدار کلیری سخت زخمی ہوگیا۔ کلیری برادری کے تصادم کو پولیس نے کلیری برادری اور پولیس کا تصادم دکھا کر کلیری برادری کے خلاف بلاجواز کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور کلیری برادری کے گھر پر حملے کیے جارہے ہیں جوکہ سراسر ظلم وناانصافی ہے جسے فوری طور پر بند کیا جائے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ مہر شاہ گمبٹ میں پیش آنے والے واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائے۔